۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیم

حوزه نیوز/ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ علم کی روشنی سے دہشتگردی کے اندھیروں کو شکست دے کر امن قائم کیا جا سکتا ہے، قوموں کا عروج و زوال تعلیم پر منحصر ہے جن قوموں نے حصول تعلیم پر توجہ دی وہ قومیں آج دنیا پر راج کررہی ہیں.

حوزه نیوز ایجنسی-  بزم نعیمیہ کے زیراہتمام نعیمین سپیکرکورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دینی طلبہ کو صرف علم وتحقیق کیلئے وقف رکھیں، عالم دین کا کردار معاشرے کے تمام لوگوں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، اشاعت دین اور فلاح انسانی علماء کی زندگیوں کا مشن ہونا چاہیے، علماء کرام معاشرے میں دینی و اسلامی تعلیمات کے فروغ اور مخلوق خدا کی راہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ حضور (ص) کی سیرت پاک پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا و آخرت بہتر بنا سکتے ہیں، علماء و کرام منبر و محراب سے خطبات کے ذریعے سیرت النبی (ص) کا علم لوگوں تک عام کریں، دین اسلام میں سب سے پہلی وحی (اقرا) نازل ہوئی جس کا مطلب بھی یہی ہے کہ پڑھ یعنی پڑھنے کا حکم دیا گیا۔

راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ علم کی روشنی سے دہشتگردی کے اندھیروں کو شکست دے کر امن قائم کیا جا سکتا ہے، قوموں کا عروج و زوال تعلیم پر منحصر ہے جن قوموں نے حصول تعلیم پر توجہ دی وہ قومیں آج دنیا پر راج کررہی ہیں۔ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ہمیں مسلمان ہرہر قدم پر فکرآخرت کو یاد رکھنا چاہیے، حقوق العباد صلب کرنیوالوں کو روزمحشر جواب دہ ہونا ہوگا۔ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کی محنتوں سے پھیلا ہے، دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمیں دین اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

منبع/ ٹائمز

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .